ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لوگوں کو خوف سے مقابلہ کرناہوگا، ریاست کو خوشحال بنائیں :محبوبہ مفتی

لوگوں کو خوف سے مقابلہ کرناہوگا، ریاست کو خوشحال بنائیں :محبوبہ مفتی

Thu, 13 Jul 2017 22:41:53  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج کہاکہ وادی کے لوگ زندگی میں اس خوف سے مقابلہ کریں گے اور ریاست کوخوشحال بنانے کے لئے کوشش کرنی ہوں گی۔وہ سری نگر کے مضافات میں واقع شہیدوں کی قبر پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش رہی تھیں۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ہمیں زندگی میں اس خوف سے مقابلہ کریں گے، جموں وکشمیر کے حالات سے مقابلہ کریں گے جسے کچھ لوگوں نے یرغمال بنارکھاہے۔ہمیں ایک مضبوط ریاست کے قیام کی کوششیں کرنے ہوں گی جس کے لئے ان شہیدوں نے قربانی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو شہیدوں کی قربانی یادرکھنی چاہئے، جنہوں نے جمہوریت اور ایک ایسے ترقی یافتہ اورمضبوط ریاست کے قیام کے لئے اپنی جان دی ہے جو کشمیریت کے اصولوں پرمبنی ہو۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جس طرح وادی کے لوگوں نے ایک آواز میں امرناتھ یاترا پر حملے کی مخالفت کی، اس سے پوری دنیا میں پیغام گیا ہے کہ کشمیریت زندہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حملے کی مذمت کرنے کے لئے جس طرح مختلف نظریات کے لوگ متحد ہوئے، اس سے یہ پیغام گیاکہ کشمیر کی کشمیریت زندہ ہے اور لوگ کشمیریت کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کریں گے۔محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ ان کی کابینہ کے وزراء اور پارٹی سینئر لیڈروں نے 1931میں ڈوگرا آرمی کی فائرنگ میں مارے گئے 21لوگوں کے قبر پر پھول چڑھایا۔تاہم ریاستی حکومت میں اتحادی اتحادی بی جے پی کا کوئی رکن اس موقع پرموجودنہیں تھا۔


Share: